ایک پروفیسر اپنی فلاسفی کی کلاس میں طلباء کے سامنے کھڑے تھے۔ پروفیسر صاحب کے سامنے میز پر چند چیزیں پڑی تھیں۔ پروفیسر صاحب نے بنا کچھ کہے سامنے میز سے شیشے کا جگ اٹھایا اور اس میں چھوٹی چھوٹی گیندیں ڈالنی شروع کر دیں یہاں تک کہ جگ بھر دیا۔ انھوں نے کلاس سے پوچھا
"کیا جگ بھر گیا؟"
جی جناب! بھر گیا۔۔۔کلاس کے تمام طلبا ء نے یک زبان جواب دیا
اس کے بعد پروفیسر صاحب نے کنکریوں سے بھرا باکس اٹھایا اور تمام کنکریاں جگ میں ڈال دیں اور جگ کو تھوڑا سا ہلایا۔۔۔کنکریاں گیندوں کے درمیاں موجود خلاء میں بیٹھ گئیں۔پروفیسر صاحب نے پھر کلاس سے پوچھا
"جگ بھرا ہے نا؟"
کلاس نے پھر اثبات میں جواب دیا
اب پروفیسر صاحب نے ریت کا ڈبہ اٹھایا اور جگ میں ڈال دیا ۔۔ریت نے کون سا پہلے والی چیزوں کو باہر نکالنا تھا ریت ان چیزوں پر جا کر بیٹھ گئی۔۔
پروفیسر صاحب نے وہی سوال پوچھا
"جگ بھرا ہے نا؟"
اس بار بھی جواب ہاں میں ہی تھا۔
اب پروفیسر صاحب نے دو عدد جوس کے ڈبے نکالے اور جگ میں انڈیل دیے۔۔جوس کے ڈبے میں موجود جوس ریت میں جذب ہو گیا۔۔۔ایک بھی قطرہ باہر نہ گرا
تمام طلباء کھلکھلا کر ہنس پڑے۔۔
اب پروفیسر صاحب گویا ہوئے۔
"یہ جگ آپ کی زندگی ہے اور چھوٹی چھوٹی گیندیں آپ کی زندگی کے اہم حصے ہیں جیسے آپ کی فیملی،آپ کے دوست،آپ کے اہم شوق اور آپ کی صحت وغیرہ۔۔اگر باقی ہر چیز کھو جائے لیکن یہ چیزیں آپ کے پاس موجود ہوں تب بھی آپ کی زندگی مکمل ہے جیسے صرف گیندوں سے ہی جگ مکمل تھا۔۔"
پروفیسر صاحب نے بات جاری رکھی
کنکریاں آپ کی زندگی کے چھوٹے چھوٹے حصے ہیں جیسی نوکری،گھر اور گاڑی وغیرہ اور ریت آپ کی زندگی کے باقی وہ تمام حصے جو ان چیزوں کے علاوہ ہیں۔
اگر آپ جگ میں ریت پہلے رکھتے تو گیندوں اور کنکریوں کے لیے جگہ نہ بچتی زندگی میں بھی ایسا ہی ہے اگر آپ پہلے غیر اہم چیزوںکو سامنے رکھیں گے تو اہم چیزوں کے لیے آپ کی زندگی میں کوئی جگہ نہیں بچے گی۔ہمیشہ ان چیزوں پر پہلے توجہ دیں جو آپ کی حقیقی خوشیاں ہیں۔
انھوں نے بات جاری رکھی- اپنے بچوں، اپنی بیوی اپنے والدین کے ساتھ وقت گزاریں۔بیوی بچوں کو باہر کھانے پر لے کر جائیں۔کھیل کے لیے وقت نکالیں ۔کبھی کبھی گھر کے کاموں میں بیوی کی مدد کریں۔
چھوٹی چھوٹی گیندوں کی جانب پہلے توجہ دیں انھیں پہلے جگ میں ڈالیں یعنی اپنی زندگی کی ترجیحات پر نظر دوڑائیں اور اہم چیزوں کو پہلے سامنے رکھیں اور ریت کو بعد میں رکھیں غیر اہم چیزوں کو بعد میں رکھیں۔
ایک طالب علم نے ہاتھ بلند کیا
"سر میرا ایک سوال ہے گیند،کنکریاں اور ریت کا تو پتا چل گیا لیکن یہ جوس کے ڈبوں کا ہماری زندگی میں کیا کردار ہے؟"
"مجھے بہت خوشی ہوئی کہ آپ نے یہ سوال کیا"۔۔پروفیسر صاحب نے مسکرا کر جواب دیا۔۔۔
جوس کے دو ڈبوں نے بھرے ہوئے جگ میں جذب ہو کر دکھا دیا کہ آپ کی زندگی کتنی ہی مکمل یا کتنی ہی مصروف کیوں نا ہو پھر بھی آپ کے پاس دو گھڑی دوستوں کے ساتھ بیٹھ کر جوس پینے کا وقت نکل ہی آتا ہے۔

Post a Comment